غزہ میں 2007ء کی بغاوت نے ہمارے لیے ایک نئی نکبہ کا باعث بنی: محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر میں ہونے والے قومی مفاہمتی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں 2007ء کی بغاوت نے فلسطینیوں کو ایک نئی تباہی میں ڈال دیا۔

ان کا اشارہ سنہ 2007ء میں حماس اور تحریک فتح کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کی طرف تھا جس کے بعد حماس نے غزہ سے تحریک فتح کو نکال باہر کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کر لی تھی جب کہ غرب اردن میں تحریک فتح نے حماس کو حکومت سے بے دخل کر دیا تھا۔ اس کے بعد اب تک دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں مگر ابھی تک وہ غیر مؤثر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’تقسیم ختم ہونی چاہیے اور پی ایل او عوام کی واحد نمائندہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ "عوام کی پرامن مزاحمت ہماری جدوجہد کو جاری رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ مشرقی یروشلم میں بھی ہوں۔

خیال رہے کہ کل اتوار کے روز مصر کے شہر العلمین میں ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں ایک درجن کے لگ بھگ فلسطینی گروپوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان پائی جانے والی تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی صفوں کو متحد کرنے پر تبادلہ خیال کرنا اور اسرائیلی پالیسیوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے ساتھ فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا تھا۔

اجلاس کا اختتام اس امید پر ہوا کہ ماضی کے برعکس اس کے تسلی بخش نتائج برآمد ہوں گے۔ اس موقعے پر اسلامی جہاد نے کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اسلامی جہاد کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے اس کے کئی کارکنوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس کے آغاز سے قبل مختلف شریک دھڑوں حماس، پیپلز پارٹی، نیشنل لبریشن موومنٹ، پاپولر فرنٹ کے وفد اور ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

بات چیت میں اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور فلسطینی کاز کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے اور نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے جاری تمام سازشی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک متفقہ سیاسی نقطہ نظر پر اتفاق کرنے کی ضرورت پر توجہ دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں