شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں کراؤن پرنس اونٹ میلے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں سعودی اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول آج منگل کو طائف کیمل ریس کورس میں شروع ہوگیا ہے۔

فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرلیے تھے جس کے بعد طائف گورنری کے یہ میلہ شروع ہوگیا۔ اونٹ فیسٹیول 12 دن تک جاری رہے گا۔ یہ میلہ دن کے دو اوقات میں لگے کا۔ پہلا مرحلہ صبح 6:30 بجے شروع ہوگا اور دوسرا سہ پہر 3:00 بجے شروع ہوگا۔

سعودی اونٹ فیڈریشن نے ولی عہد کے تلوار ایوارڈ کی مالیت کو دس لاکھ ریال سے بڑھا کر ایک کروڑ سات لاکھ پچاس ہزار ریال کرنے کے بعد مالی انعامات کی مالیت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ مالی انعامات کی مالیت 57 ملین ریال سے زائد ہو گی۔ اس کے لیے مقامی اور بین الاقوامی اونٹ مالکان کے بڑے گروپوں میں مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں شامل اونٹ میلے کےدوران 589 مختلف راؤنڈز میں مقابلہ کریں گے۔

کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول کا آغاز 2018ء میں ہوا تھا جس کے بعد ہر سیزن میں دنیا بھر میں اونٹوں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے غیر معمولی توجہ کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس میلے کا مقصد سعودی ثقافت میں اونٹوں کے ورثے کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔

اس میلے نے ثقافتی ورثے کو سپورٹ کرنے اور اس کے تحفظ اور ترقی کو بڑھانے والی مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے معاشی منافع بھی حاصل کیا۔ یہ میلہ مملکت کی ثقافتی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے، جب کہ میلے کے تمام ورژنز میں ہونے والی تقریبات سعودی عرب میں اونٹوں کے ورثے کو مستحکم کرنے اور اسلامی ثقافت میں اونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر مرکوز ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں