سعودی عرب میں بہادر نوجوان نے کار کی زد میں آتے بچے کو بچا لیا: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی دومة الجندل گورنری میں ایک بہادر نوجوان نے اپنے حاضر دماغی کی بدولت مرکزی شاہراہ پر ایک بچے کو حادثے سے بال بال بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالعزیز مرکزی شاہراہ پر تین سالہ بچہ اچانک بھاگتا ہوا گاڑیوں کے سامنے آ گیا جسے صالح حجاج الصالح نامی نوجوان نے انتہائی سرعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پکڑ لیا جب کہ گاڑیاں تیز رفتاری سے گزر رہی تھیں۔

صالح نے ’’العربیہ‘‘ کو واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ "میں دومة الجندل کے علاقے الجوف کے ایک ریستوران میں تھا جب میں نے ایک بچے کو باہر ہائی وے کی جانب بھاگتے دیکھا۔ میں پیچھے بھاگا اور اسے پکڑ لیا، اور خدا کا شکر ہے جس نے مجھے اس کی جان بچانے کا سبب بنایا۔"

واقعہ کی ایک وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ سڑک کے بیچوں بیچ کاروں کے لیے دوڑ رہا ہے، جب کہ صالح اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔

ریستوراں کے اندر موجود بہت سے لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر صالح کی جرات اور سمجھداری کی تعریف کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں