سعودی عرب: الباحہ میں 15 واں بین الاقوامی شہد میلہ شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں آج جمعرات کو پندرہواں بین الاقوامی شہد میلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ میلہ الباحہ علاقے کے گورنر کی سرپرستی میں بلجراشی گورنری میں شہد کی مکھیوں کی پالنے والے کوآپریٹو ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوا ہے۔

یہ میلہ آج 16 سے 30 محرم بہ مطابق 3 اگست 16 اگست کے دوران الباحہ علاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ اس کی سرگرمیوں میں شہد پر 16ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ ایشیا میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی ایسوسی ایشن کی یہ کانفرنس بالجراشی کے نیشنل پارک ہوٹل میں تین دن تک جاری رہے گی۔

الباحہ ریجن میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر فہد الزہرانی نے وضاحت کی کہ اس میلے میں دنیا بھر سے 120 شہد کی مکھی پالنے والے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے شرکت کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی تمام پیش کیے جانے والے شہد کو ان کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بہت احتیاط سے جانچا جاتا ہے۔ شرکاء کے پاس شہد کی مکھیوں کے پیشے پر عمل کرنے کے لیے ایک لائسنس ہونا ضروری ہے۔ میلے میں شرکت کرنے والوں میں 16 سرکاری، سول اور رضاکار ادارے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہد کی فارمنگ کرنے والی ایشیائی ایسوسی ایشن کی 16ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شہد کی مکھیوں کے پالنے اور شہد نکالنے کے شعبے میں تازہ ترین سائنسی نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ میلہ مملکت کے اہم ترین زرعی تہواروں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ تہوار ہر سال دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور ماہرین کی میزبانی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں