باربی فلم کو امارات کے سینما گھروں میں ریلیز کی اجازت مل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ باربی - 2023 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم - کو ملک کے سینما گھروں میں دکھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ "میڈیا مواد کے معیارات اور متحدہ عرب امارات میں عمر کی درجہ بندی کے مطابق ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ملک کی میڈیا کونسل نے باربی فلم کو متحدہ عرب امارات کے لائسنس یافتہ سینما گھروں میں نمائش کی منظوری دے دی ہے۔"

باربی کو ابتدائی طور پر 20 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا جو اس کی عالمی ریلیز کی تاریخ تھی۔ تاہم جولائی میں متحدہ عرب امارات میں سنیما ویب سائٹس نے نمائش کی تاریخ کو تبدیل کر کے 31 اگست کر دیا۔

باربی، جس میں ٹائٹل رول میں مارگٹ روبی اور ریان گوسلنگ نے کین کا کردار ادا کیا ہے، نے دنیا بھر میں باکس آفس پر $800 ڈالر سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔

خاتون ہدایت کار گریٹا گروِگ نے میٹل اِنک کمپنی کی مشہور گڑیا باربی - پہلے ویک اینڈ کے بزنس کے لحاظ سے سال کی نمبر ایک مووی اور ایک خاتون کی ہدایت کردہ فلم جس نے افتتاحی ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس کیا - کو (فلم کی صورت میں) حقیقی دنیا میں ایک مہم پر بھیج دیا ہے۔

کھلونا ساز کمپنی نے جولائی میں فلم ریلیز ہونے کے بعد دوسری سہ ماہی میں حیرت انگیز منافع کمایا۔ کمپنی کے سی ای او ینن کریز نے تجزیہ کاروں کو بتایا کہ "کمپنی 2023 کے دوسرے نصف حصے میں "باربی" سے متعلق اپنے کھلونوں اور مصنوعات میں اضافہ کر دے گی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں