گیس فیلڈ پر کشیدگی کے درمیان کویتی وزیر خارجہ کو ایران آنے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے کویتی ہم منصب کو تہران آنے کی دعوت دے دی۔ یہ دعوت اس وقت میں دی گئی ہے سمندر میں الدرّہ گیس فیلڈ پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

سعودی عرب اور کویت الدرہ گیس فیلڈ کے خصوصی مشترکہ حقوق کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ایران بھی اس کی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ الدرّہ گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے سعودی- کویت معاہدہ غیر قانونی ہے۔ اس معاہدہ پر گزشتہ برس دستخط کیے گئے تھے۔

سعودی عرب اور کویت نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر اس میدان میں قدرتی وسائل کے حقوق کے مالک ہیں۔ انہوں نے ایران سے خلیج کے سمندری "منقسم علاقے" کی مشرقی سرحد کی حد بندی پر بات چیت کرنے کے مطالبے کی تجدید کی۔ دونوں ملکوں نے کہا کہ وہ ایک فریق کی حیثیت سے ایران کے ساتھ مل کر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح کو دعوت نامہ دیا گیا جب انہوں نے ایران کے نئے سفیر کا استقبال کیا۔ مزید تفصیل نہ بتاتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے کویت ایران تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں