’آسان طواف‘ کی خاطر عازمین سے تعاون اور ہدایات پر عمل درآمد کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین اور عمرہ عازمین سے کہا ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ طواف کا بابرکت عمل تمام زائرین کے لیے ہموار اور آسان ہو۔

وزارت حج وعمرہ نے مزید کہا کہ زائرین کو اچانک رک جانے اور ٹریفک میں رکاوٹ سے بچنے کا عزم کرنا چاہیے اور داخلی اور خارجی راستوں کوخالی چھوڑنا چاہیے تاکہ تمام زائرین کے لیے طواف آسان ہو۔

وزارت حج کی طرف سے کل جمعرات کو ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے جس زور دیا کہ طواف کی دو رکعت نفل نماز مسجد حرام میں کہیں بھی ادا کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں