’بریدہ کھجور میلہ‘ سیزن میں چار ہزار افراد کے روزگار کا ذریعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے البریدہ میں کھجوروں کی پیدوارا مقامی کسانوں کے لیے نہ صرف منافع بخش کاروبار ہے بلکہ سیزن میں یہاں کی کھجوریں ہزاروں افراد کے لیے روزگار کا بھی ذریعہ ہیں۔

’بریدہ ڈیٹس کارنیول‘ جس کا آغاز کچھ دن پہلے ہوا نے تقریباً 4,000 سیزنل ملازتوں کے مواقع پیدا کیے۔ یہ پروگرام مملکت میں پروموشنل اور سیاحتی سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے کام کر رہا ہے جس کا مقصد کھجور کے کاروبار کو مقامی افراد کے لیے تیار کرنے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

کھجور میلے میں 18 مختلف نوعیت کی سرگرمیاں ہوں گی۔ اس میلے نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان لوگ میلے کے تمام پہلوؤں جیسے کہ روزانہ اشارے، مارکیٹنگ، پوائنٹ آف سیل، فریٹ آپریشن اور دیگر پیشوں میں بھی کام کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں گیارہ کھجور کے گیارہ ملین درختوں سے حاصل ہونے والی لاکھوں ٹن معیاری کھجوروں کی پیکنگ کے بعد انہیں مارکیٹ میں لایا جاتا ہے۔

بریدہ کجور میلے کے مناظر

’بریدہ ڈیٹس کارنیول‘ کے سی ای او ڈاکٹر خالد النقیدان نے کہا کہ کارنیول کے ذریعے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع نگران کمیٹیوں اور ٹیموں، سیلز پوائنٹس، ریٹیل اسٹورز، فارمز، ڈیٹس سیلنگ یارڈز اور ایکسپورٹ یارڈز کے شعبوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ نگرانی، شماریات، کنٹرول، تنظیم، ترسیل، میڈیا اور تعلقات کی کمیٹیوں میں کام کی سہولت کے ساتھ کھجوروں کے پیشے میں سرمایہ کاری کےمواقع بھی پیدا کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ القصیم خطے کے دولت مند ہمیشہ ایسے بہت سے پروگراموں اور تقریبات میں دلچسپی لیتےہیں جو ملک کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے پیشہ ورانہ اور ملازمت کے مواقع کو مقامی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں