سعودی عرب میں گولڈن سینٹ بلیئرڈ لیگ میں 60 سعودی خواتین کھلاڑی شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج ہفتہ کو گولڈن سینٹ ویمنز بلیئرڈ لیگ کے تیسرے راؤنڈ کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ مقابلے ہفتہ اور اتوار کو سعودی بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے تربیتی ہال یرموک میں منعقد ہوں گے۔ ریاض میں پڑوس کے 13 کلبوں کی نمائندگی کرنے والی 60 خاتون کھلاڑی ان مقابلوں میں شریک ہیں۔ بلیئرڈ لیگ میں جو کلب شرکت کر رہے ہیں ان میں قفار، الاھلی، الوطنی، الشباب، الطائی، جدہ یونائٹیڈ، دمام ڈیف کلب، ریاض ڈیف کلب، الصقور، مضر، الوحدہ، الشعلہ اور الدرعیہ شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ حائل میں منعقد دوسرے راؤنڈ کے اختتام کے بعد خواتین کی گولڈن سینٹ بلیئرڈز لیگ میں الوطنی کلب کلبوں کی درجہ بندی میں سرفہرست رہا تھا۔ الاھلی دوسرے نمبر پر اور مضر تیسرے اور الشباب چوتھے نمبر پر آیا تھا۔

ڈاکٹر ناصر الشمری کی سربراہی میں سعودی بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن نے خواتین کی بلیئرڈ لیگ کے باضابطہ سپانسر کے طور پر گولڈن سینٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں