غربِ اردن:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی مزاحمت کار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ خصوصی فورسز نے ’’جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ایک اسکواڈ کو ناکام بنا دیا ہے۔وہ حملہ کرنے کی تیاری کررہا تھا‘‘۔

دوسری جانب غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ چکایا جائے گا۔انھوں نے ایک بیان میں کہا، ’’دشمن نے ہمارے تین فلسطینیوں کو قتل کیا، وہ اپنے جرائم کی قیمت ادا کیے بغیر نہیں رہے گا‘‘۔

اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خلاف فوجی کارروائیوں اورغزہ میں دہشت گردوں (مزاحمت کاروں) کی ہدایت پر فوجی سرگرمیوں میں ملوّث عسکریت پسند اسکواڈ کا سربراہ اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں