حرمین ایکسپریس پرسفر کے دوران مسافروں کو کن ہدایات پرعمل کرنا ضروری ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی ’حرمین ایکسپریس‘ کے ’آسان سفر‘ کی خاطر مسافر عازمین کے لیے پانچ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزارتِ حج نے مائیکرو بلانگ ویب سائٹ"ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بیان کیا کہ مسافروں کے لیے چار ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مسافروں سے کیا گیا ہے کہ ٹرین کی رخصتی سے قبل اسٹیشن پرپہنچیں۔ ٹڑین پرچڑھنے سے پہلے اپنا ٹکٹ آویزاں کریں، حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ٹکٹ میں مخصوص نشستوں پر بیٹھیں۔

خیال رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان عمرہ زائرین کی نقل وحرکت کی تیز اور پرسکون سفر کی سہولت کے لیے ممکلت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس نے عازمین کو دونوں مقدس شہروں میں سفر کی نئی سہولت فراہم کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں