سعودی عرب سے 27 ٹن امدادی سامان سے لدا طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب سے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز سعودی عرب سے امدادی سامان سے لدا ایک ہوائی جہاز27 ٹن امدادی سامان لےکر ترکیہ کے غازی عنتاب ہوائی اڈے پرپہنچا۔ مملکت سے برادر ترک عوام کے لیے 19 واں امدادی جہاز ہے۔

سعودی عرب سے ترکیہ کے لیے امدادی سامان لیکر طیارہ پہنچ گیا
Advertisement

یہ امدادی طیارہ سعودی عرب کے ترکیہ کے لیے امدادی پل کا حصہ ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر رواں سال فروری میں شام اور ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی شاہ سلمان سینٹر کی زیرنگرانی کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں