غرب اردن اسرائیلی فوج اپنی کارروائیوں کو وسعت دے رہی ہے: اسرائیلی میڈیا

سیکورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج جنین کیمپ کے مرکز میں "ان ٹارگٹڈ کارروائیوں کو انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسرائیلی نیوز ویب گاہ"والا"نے نامعلوم سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج جینن کے قاتلوں کواسی طرح "بے اثر" کرے گی جس طرح نابلس میں "لائنز ڈین کے ساتھ نمٹا گیا تھا"، ٹارگٹڈ ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا۔

ویب گاہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جینین کیمپ کے مرکز میں "ان ٹارگٹڈ کارروائیوں کو انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے"، اور کہا گیا کہ یہ کارروائیاں کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہیں۔

گزشتہ جولائی میں نابلس میں اسرائیلی آپریشن کے دوران جھڑپیں ہوئیں
گزشتہ جولائی میں نابلس میں اسرائیلی آپریشن کے دوران جھڑپیں ہوئیں

اسرائیلی فوج نے مسلح فلسطینیوں کے ساتھ تصادم اور جھڑپوں کے دوران آج پیر کی صبح جنین شہر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کے بھیس میں المراح محلے میں گھس کر کئی گھروں کو گھیرے میں لے لیا، اور شہر سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

ایک اسرائیلی چینل نے کہا کہ اس دوران فوج اور شہریوں کے درمیان بغیر کسی جانی نقصان کے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس کے بعد، اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے المراح کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں