گرمیوں میں عمرہ کرنے والوں کے لیے تین ہدایات جاری

ضروری طبی مشورہ لیں، معتدل موسم کا انتخاب کریں، پہنچتے ہی عمرہ کرنے سے قبل آرام کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت حج و عمرہ نے گرمیوں میں عمرہ کرنے کے حوالے سے 3 رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت نے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گرمیوں میں عمرہ کرنے کے لیے جب ضروری ہو تو طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔ اس موسم گرما میں عمرہ کرنے کے لیے ایسے اوقات کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جب درجہ حرارت معتدل ہو۔ اسی طرح سعودی عرب میں مکہ مکرمہ آمد کے فوری بعد عمرہ نہ کیا جائے بلکہ پہلے آرام کرلیا جائے۔`

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں