’او آئی سی‘ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کے قتل کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’اسلامی تعاون تنظیم‘ [او آئی سی] کے جدہ میں قائم جنرل سکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین نہتے فلسطینیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل اتوار کی شام غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک گاڑی میں سوار تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

’او آئی سی‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تین فلسطینیوں کو قتل کرنے کی کارروائی کھلی دہشت گردی اور بربریت کی تازہ مثال ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں اوراسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن میں فلسطینیوں کی جان ومال پر حملے قابل مذمت ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں