الریاض میں یقینی موت سے دوچار آگ میں گھرے شخص کو ریسکیو کرلیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص گھر کے اندر پھنس گیا۔ آگ میں پھنسےشخص کے پاس زندگی بچانےاور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ تاہم سعودی عرب میں شہری دفاع کے امدادی کارکنوں نے یقینی موت سے دوچار شخص کو ریسکیو کرکے اس کی زندگی بچا لی۔

آگ سے متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شہری دفاع کے حکام نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ریسکیو آپریشن کے دوران اس کی ٹیموں کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے آگ لگنے اور آگ لگنے سے متعلق خطرات کو روکنے کے لیے گرمیوں کے دوران اور زیادہ درجہ حرارت میں گاڑیوں اور گھروں میں آتش گیر مواد رکنےسے منع کرنے کا کہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں