اماراتی صدر کا امریکی قومی سلامتی کے مشیرسے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زائد آل نہیان نے امریکا میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوؤں اور تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ .

متحدہ عرب امارات کے صدر اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ہونے والی ملاقات جو دارالحکومت ابوظبی میں ہوئی کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال اور خطے میں استحکام کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں