غلاف کعبہ کے تحفظ کے حوالے سے 4 احتیاطیں جن پرعمل زائرین کے لیے لازمی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل منگل کو سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غلاف کعبہ کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے چار احتیاطی اقدامات پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

وزارت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ غلاف کعبہ کی تعظیم کے پیش نظراسے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی پرعمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پہلی احتیاط یہ ہے کہ غلاف کعبہ کے ساتھ نہ لپٹے سے گریز کیا جائے۔ اس کی صفائی اور طہارت کا خیال رکھا جائے۔ اسے کھینچنے کا کاٹنے سے گریز کیا جائے اور اس کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ طواف کے دوران زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کعبہ شریف کےزیادہ سے زیادہ قریب جائیں اور غلاف مبارک کو چھوئیں۔ بار بار چھونے اور کھینچنے سے غلاف کعبہ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لیے زائرین کو اس حوالے سے احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں