غزہ کی پٹی میں 10 جاسوس ڈرونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لیے ایریز بارڈر کراسنگ پر تعینات اسرائیلی فورسز نے 10 جاسوس ڈرونز کو فلسطینی ساحلی علاقے میں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ آلات ایک منی بس میں رکھے ہوئے ایک سیاہ بیگ کے اندر چھپائے گئے تھے جو کراسنگ سے گزر کر غزہ جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ بدھ کے روز جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ شبہ ہے کہ ان ڈرونز کا مقصد غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی دھڑوں کے لیے جاسوسی کرنا تھا۔

یہ آلات سکیورٹی گارڈز اور غزہ کی پٹی کو جنوبی اسرائیل سے ملانے والے ایریز کراسنگ پر تعینات کے نائن یونٹ کو ملے۔ گاڑی کے معائنے کے دوران ایک خصوصی تربیت یافتہ کینائن نے مشکوک پیکج کا پتہ لگایا اور اس پر بیٹھ کر اس کی موجودگی کا اشارہ کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ڈرونز کس گروپ کو فراہم کیے جانے تھے۔ ایریز کراسنگ کو ہزاروں فلسطینی کام کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے کے اجازت نامے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں