ایران کے شہر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کی عمارت پرمملکت کا پرچم لہرا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے شہر مشہد میں سعودی عرب کے قونصل خانے پر مملکت کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری ایجنسی "ارنا" نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ایران میں اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں ایرانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل نے گذشتہ چھ جون کو باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال کے سفارتی تعطل کے بعد رواں سال چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں