حادثے میں موت سے پہلے مصری نوجوان کی فیس بک پراپنی موت کی پیشگوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصرکی مشرقی گورنری کے القرین شہرمیں ایک ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والے تین افراد میں سے ایک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے فیس بک کے ذریعے اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

خیال رہے کہ القرین میں ایک ٹریفک حادثے میں دو کاروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سےکم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تاہم اہل قرین کے لیے اس سانحے کی شدت اس وقت بڑھ گئی جب یہ معلوم ہوا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک انجینیر محمد صلاح تھے جنہوں نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

فیس بک پر مرحوم انجینیر کی بات چیت کے علاوہ معلوم ہوا کہ انہوں نے فیس بک کا کور فوٹو تبدیل کیا۔ اس نے کور فوٹو سےاپنی تصویر ہٹا کر گریگورین سال کے اختتام کی تصویر پوسٹ کی جس میں پتے ٹوٹ کر گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس اس کے اوپر جملہ لکھا تھا: "میں نے سوچا تھا مگر یہ قبل از وقت ہے"

5 ہلاک

قابل ذکر ہے کہ نیو الصالحیہ روڈ 36 پر پیش آنے والے اس تصادم میں ایک باپ اور اس کی دو بیٹیوں کے علاوہ ایک انجینیر، ایک پولیس افسر اور ان کے ایک دوست کی موت ہو گئی۔

زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جب کہ نئے شہر صالحیہ میں مجاز تفتیشی حکام نے لاشوں کی تدفین کا اعلان کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں