یو اے ای میں پاکستانی نے زیر سمندر سبز پرچم لہرا کر یوم آزادی منایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے بحیرہ عرب میں پانی کے اندر سبز ہلالی پرچم لہرا کر ملک کا 77 ویں یوم آزادی منایا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ خاور اقبال گزشتہ 24 سالوں سے دبئی میں بینک منیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اپنے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، انہوں نے سطح سمندر کے نیچے غوطہ لگایا اور 11 اگست کو بحیرہ عرب کے پانیوں میں پاکستانی پرچم کامیابی سے لہرایا۔

خاور نے گذشتہ سال یوم آزادی کے لیے فلائی بورڈ پر پاکستانی پرچم بلند کیا تھا اور اس سال کچھ الگ کرنا چاہتے تھے۔

پرچم لہرانے کے لیے خاور اقبال سمندر کے نیچے 25 فٹ گہرائی تک گئے، جہاں انہوں نے بیک وقت متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا پرچم لہرایا۔

اقبال کو اس کی تیاری میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔

انہوں نے عرب نیوز پر کہا کہ "میں ابتدائی طور پر اس بارے میں ذرا فکرمند تھا کیونکہ یہ ایک ایسی سرگرمی ہے جس کی میں نے پہلے کبھی کوشش نہیں کی تھی،"

انہوں نے بتایا کہ "ہمارے تربیتی طریقہ کار میں کلاس روم سیشنز، پانی کی مشقیں، پول ٹریننگ، اور بالآخر گہرے سمندر کی تربیت شامل تھی۔"

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سمندر کے نیچے اپنے ملک کا جھنڈا لہرانے کا فیصلہ کیا، اور ان تمام شہداء کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے ہمارے آزاد وطن کو محفوظ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں