سعودی عرب کے شمال مغرب میں نیوم میں آبشاروں کے جادوئی مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع شہر نیوم کے وسط میں قدرت کے دلکش مناظر فطرت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ علاقے میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑوں سے پانی آبشاریں کی شکل میں بہہ پڑا۔

ان آبشاروں کے مناظر کو مقامی فوٹو گرافر مشیرالبلوی المعروف ’مارشل‘ نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے ناظرین تک پہنچایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں فطرت کے مناظر اور بارش کے حسین موسم میں فوٹو گرافی کا بے حد شوق رکھتا ہوں۔ میں نے اپنے ’نیوم‘ کے سفر کے دوران آبشاروں کو ان کی دلکش خوبصورتی کے ساتھ اس وقت دیکھا جب پانی پہاڑ کی بلندی سے نیچے گر رہا تھا۔ یہ منظر بلا شبہ قدرت کا حسین شاہکار تھا۔

سعودی شہر نیو میں جاری  جادوئی آبشار کا بہاو
سعودی شہر نیو میں جاری جادوئی آبشار کا بہاو

نیوم منصوبہ دنیا کا سب سے زیادہ پرجوش منصوبہ ہے جو کہ شمال مغربی سعودی عرب میں 26,500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی اقتصادی تبدیلی کے ستونوں میں سے ایک ہو گا۔ نیوم اقتصادی شعبوں اور رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کے ذریعے آمدنی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی تھی کہ مملکت کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جازان عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ بعض مقاما پر گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں