ویڈیو :یمنی شخص نے جھگڑے سے تنگ آکر بیوی اور خود کو بم سے اڑا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک یمنی شخص نے عدن کے دار سعد ضلع میں کل منگل کی شام ایک سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔ واقعے کا محرک ان کے درمیان خاندانی تنازعات تھے۔

سکیورٹی ذرائع نے 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کی موت کی تصدیق کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔

کچھ عرصہ قبل بیوی ناراض ہوکر چلی گئی، اس کے بعد شوہر نے اصرار کر کے اسے عوامی مقام پر ملنے پر آمادہ کیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں پہلے بیوی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن شوہر نے تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے بم سے خود کو اور بیوی کو اڑا دیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں