کویت میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے مملکت کے شہریوں کو کیا اہم الرٹ بھیجا گیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے کویت میں موجود اپنے شہریوں کو ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ آج ہفتے کے روز کویت چھوڑنے سےقبل ٹریک چالان کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "X" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے سفارت خانے واضح کیا ہے، کہ کویت چھوڑنے والے معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بہ روز ہفتہ 8/19/2023 سے برادر ملک سے روانہ ہونے والے تمام افراد کے چالان ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی یا تو الیکٹرانک پورٹل یا جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے کسی ایک محکمے یا زمینی، سمندری اور ہوائی بندرگاہوں پر واقع دفاتر کے ذریعے کی جاتی ہے۔

کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ہر غیرملکی پر ملک چھوڑنے سے قبل رجسٹرڈ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ادائیگی ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں