’یو این‘ ریلیف ایجنسی نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اپنی خدمات بند کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ عین الحلوہ میں اپنی خدمات معطل کر دی ہیں۔ یہ پناہ گزین کیمپ لبنان کے جنوب میں صیدا کے قریب واقع ہے۔

ایجنسی کا فیصلہ علاقے میں اس کے سکولوں اور دیگر سہولیات کے ارد گرد مسلح جنگجوؤں کی موجودگی کے خلاف احتجاج کے طور پر آیا۔

’اونروا‘ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ "بین الاقوامی قانون کے تحت اقوام متحدہ کے احاطے کے تقدس کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے ریلیف ایجنسی کی تنصیبات کی غیر جانبداری کو خطرہ ہے اور ہمارے عملے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی حفاظت اور سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔"

عین الحلوہ کیمپ میں گذشتہ ماہ مسلح افراد کی جانب سے فلسطینی تحریک فتح کے ایک رہ نما محمود خلیل کو قتل کرنے کی کوشش کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں