سعودی عرب: بندر کے شیر خوار بچے کو اٹھا کر لے جانے کی خبر بے بنیاد نکلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں بندر کے شیر خوار بچے کو اٹھا کر لے جانے کی خبر بے بنیاد نکلی۔ ذرائع نے طائف گورنری میں بندر کے ہاتھوں دو ماہ کے بچے کے اغوا سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے غلط ہونے کا انکشاف کردیا۔ خبر رساں ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ زیر گردش ویڈیو دس سالہ بچے کے گرنے کے واقعے کی ہے اور اس کا بندر کے ذریعے بچے کے اغوا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایک بندر نے دو ماہ کے بچے کو اغوا کرلیا اور پہلے پہاڑ پر لے جا کر نیچے پھینک دیا۔ بچے کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور اسے اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں