مغربی کنارے میں اسکول بند کردیے گئے، اسرائیلی فوجیوں کی اپنے شہریوں پر فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ہفتے کے روز دو اسرائیلیوں کے قتل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مشتبہ افراد کی تلاش کے سلسلے میں مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فلسطینی اسکولوں کو کل اتوار کو بند کر دیا گیا تھا۔ یہ بندش آج بھی برقرار رہے۔

ہفتے کے روز نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ایک باپ اور اس کا بیٹا کار واش کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد 60 سالہ شائی نیگریکر اور28 سالہ ایویڈ نیر تھے جو رشتے میں باپ بیٹا تھے۔

اتوار کی صبح حوارہ قصبے میں پرسکون رہا، جو حالیہ مہینوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی آباد کاروں کے درمیان ایک سے زیادہ مرتبہ کشیدگی کا شکار ہو چکا ہے۔

نابلس کے قائم مقام گورنر غسان دغلس نےبتایا کہ انہوں نے حوارہ کے اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ اقدام ان لوگوں کی درخواست پر کیا گیا ہے جو یہودی شرپسندوں کے ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔

عینی شاہدین نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز علاقے کے کئی دیہاتوں میں کومبنگ آپریشن کر رہی ہیں، جن میں عقربا اور بیتا شامل ہیں۔ یہ قصبے جو نابلس کے قریب واقع ہیں اور اسرائیلی فوج نے دونوں دیہاتوں کے داخلی راستے بند کر دیے۔

اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ "ہماری سکیورٹی فورسز اس وقت قاتل کی تلاش میں ہیں۔ جلد یا بہ دیر ہم اس ’دہشت گرد‘ تک پہنچ جائیں گے۔"

حوارہ قصبے کی مرکزی سڑک پر رہنے والے اشرف عودہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے "حوارہ کے رہائشیوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔" ہر حملے کے بعد آبادکار گھس آتے ہیں، پتھر مارتے ہیں اور املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ادھر ایک دوسرے واقعے میں اسرائیلی فوجیوں نے کل اتوار کے روز اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض فوجیوں نے نقاب پوش افراد پو گولی چلا دی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ یہودی آباد کار تھے۔

یہ واقعہ شمالی مغربی کنارے میں نابلس شہر کے قریب واقع "معالیہ لیوونا" بستی میں پیش آیا۔

فوج کے مطابق اس کے سپاہیوں نے اتوار کی صبح 3:00 بجے کے قریب علاقے میں متعدد "نقاب پوش مشتبہ افراد" کو دیکھا۔ فوجیوں نے ہدایات کے مطابق گولی چلائی، جس کی وجہ سے یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔

اپنے بیان میں فوج نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں