ایران نے اسرائیلیوں پر حالیہ حملوں میں مالی معاونت فراہم کیں:نیتن یاھو کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نے اسرائیلیوں پر حملوں کے حالیہ سلسلے میں مالی مدد کی تھی۔

نیتن یاہو نے میڈیا کو بیانات میں مزید کہا کہ "ہم ایک دہشت گردانہ حملے کی زد میں ہیں، جس کی حوصلہ افزائی، ہدایت اور ایران اور اس سے منسلک ممالک کی طرف سے مالی امداد کی جاتی ہے۔"

خبر رساں ادارے رائئٹرز کے مطابق چند گھنٹے قبل ایک اسرائیلی خاتون کو مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک مقام پر مشتبہ فلسطینی بندوق برداروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حملہ آوروں اور انہیں رقم بھیجنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ ایام میں ہونے والے حملوں کےنتیجے میں کم سے کم تین آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں