سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت اردنی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اردنی خاندان کے چار بچوں سمیت کم سے کم پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سعودی عرب میں مکہ ۔ ریاض روڈ پر کل سوموارکے روز ایک خوفناک ٹریفک نے اردنی اور سعودیوں قوموں کو پلا کر رکھ دیا۔ حادثے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

نشامی فورم میں انسانی ہمدردی اور حادثاتی کمیٹی کے سربراہ ہیثم خطاب نے وضاحت کی کہ حادثے میں خاندان کے نوجوان سربراہ ملک اکرم خرما اور ان کے چار بچے، اکرم، مایا، دانا اور دیما چل بسےجب کہ ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثہ عمرہ کی ادائی کے بعد پیش آیا

انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ خاندان عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جا رہا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کو اردن منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو سعودی عرب کے ہفوف علاقے کے کنگ فہد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اردن کا سفارت خانہ لاشوں کی منتقلی کے لیے اردن اور سعودی عرب میں تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

سعودی عرب میں جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں کے مکینوں نے اپنی گاڑیوں سے اتر کر فوری طور پر ایمبولینس کو منگوا کر مطلوبہ امداد فراہم کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں