چونکا دینے والی ویڈیو..کویتی بینک کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک چونکا دینے والے منظر میں، ایک کویتی خاتون نے ایک عوامی باتھ روم سے ویڈیو موڈ پر آن کیے گئے ایک فون کو ڈھونڈ نکالا جو ایک بینک کے خواتین کے لیے باتھ روم میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا تھا۔

شدید ناپسندیدگی اور تنقید کے دوران گذشتہ دو دنوں میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

تاہم ملوث افراد پولیس کی گرفت میں آگئے۔ کل، پیر کو، کویتی وزارت داخلہ نے دو افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا، ان میں سے ایک عرب اور دوسرا ایشیائی شہری ہے۔

اس گرفتاری کی خبر وزارت کے سکیورٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ نے، "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بھی دی۔

ملزمان سے تحقیقات اور مزید قانونی کارروائی کرنے کے لیے مجاز حکام کے پاس بھیج دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں