مکہ کلاک ٹاور اور آسمانی بجلی کا ملاپ :دلوں کو مہیب کرنے والے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں مشہور زمانہ کلاک ٹاور پر چمکتی کڑکتی آسمانی بجلی گرنے کے مناظر نے سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین پر لرزہ طاری کر دیا ، بعض نے اسے "حیرت انگیز منظر" قرار دیا۔

فوٹوگرافر یوسف بجاش نے منگل کی شام کو ان مناظر کی تصویریں بنائیں جو جلد ہی وائرل ہوگئیں۔


شاندار نظارہ

ان شاندار تصاویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسف بجاش نے العربیہ کو بتایا کہ : "جیسے ہی مکہ مکرمہ کے آسمان پر بادل جمع ہوئے، میں راییہ مکہ نامی ایک اونچی جگہ پر چلا گیا، جہاں سے غروب آفتاب اور رات کے کھانے کے درمیانی وقفے میں ان مناظر کو کیمرے میں قید کرنے کے قابل ہوا۔''

اس نے کہا کہ "مجھے بارش اور آسمانی بجلی کی تصویریں بنانا بہت پسند ہیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے میں کوئی موقع نہیں ضائع کرتا۔''

مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے کے مناظر

انہوں نے بتایا کہ موسم کے حوالے سے پیش گوئیوں کے تحت میں نے اس ایڈونچر کی منصوبہ بندی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آسمانی بجلی اور بارش کی تصویر کشی کرتے وقت خیال رکھتے ہیں کہ خطرناک جگہوں سے دور رہیں، کیونکہ فلم بندی سے پہلے فوٹوگرافر کے لیے اپنی حفاظت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

تیز بارش اور گرج چمک

مکہ مکرمہ میں منگل کو مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ علاقے میں قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مکہ مکرمہ میں شدید طوفان کے نتیجے میں حرم میں متعدد صفائی کرنے والے اپنا توازن کھو بیٹھے۔

اسی طرح مکہ مکرمہ کی گلیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں اور کاریں تقریباً مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں