گیس پلانٹ میں خرابی کے باعث شارجہ میں بجلی کی بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک گیس پلانٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے امارات کے کئی حصوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بجلی فوری طور پر بحال کر دی۔ بجلی کی بندش کا واقعہ جمعہ کی سہ پہر پیش آیا۔

السجع کے علاقے میں پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے گیس پائپ لائن کے والوز بند ہو گئے تھے۔ اس سے شارجہ الیکٹرسٹی اور واٹر اینڈ گیس اتھارٹی کے سٹیشنوں کو گیس بند ہوگئی تھی۔ تکنیکی ٹیموں نے شارجہ کے بجلی گھروں میں فیڈنگ کے مین والو کو الگ تھلگ کرنے کا کام کیا اور گیس کی سپلائی کو 80 فیصد تک بحال کردیا۔ اس سے امارات میں بجلی کو مکمل طور پر بحال کرنے میں فوری مدد مل گئی۔ بڑے تکنیکی خرابی کو دور کرنے اور پورے گیس پلانٹ کمپلیکس میں دوبارہ مکمل کام شروع کرنے کے لیے کام تیزی سے شروع کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں