سعودی وزارت حج کا عازمین کے لیے عمرہ کمپنیوں پر واجب تین ذمہ داریوں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کچھ حقوق کی وضاحت کی ہے جو عمرہ کمپنیوں کو عازمین کے لیے نافذ کرنا لازمی ہے۔

وزارت نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کی پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ اجازت نامے کے ساتھ زائرین کو مکہ میں مسجد حرام اور مدینہ میں مسجد نبوی جانے کی سہولت فراہم کریں۔

دوسری ذمہ داری ہے کہ مناسک کی تکمیل تک گروپ کے ساتھ رہیں۔

اس کے علاوہ ہر گروپ کے لیے ایک ملازم کا تقرر کرنا بھی ہدایات میں شامل ہے۔

وزارت حج نے مزید کہا کہ عمرہ کمپنیاں مسجد نبوی تک رسائی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی پابند ہیں، کیونکہ حجاج اور زائرین کے حقوق ان کمپنیوں کی ذمہ داری ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں