ایران میں بس کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق 8 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں کوہ پیماؤں کو لے جانے والی ایک منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان واحد شدینیا نے بتایا کہ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر ورزگھان کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ منی بس پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی جب وہ کسی نامعلوم وجہ سے الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی، اگر سیٹ بیلٹ باندھتے تو متاثرین کی تعداد کم ہوتی۔

واضح رہے کہ سڑکیں اچھی حالت میں ہونے کے باجود ایران میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح کافی زیادہ ہے جس کی وجہ گاڑی چلانے کے دوران ناقص احتیاطی تدابیر اور گاڑیوں کی جانچ پرکھ سے متعلق بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں