مدینہ منورہ میں اتنا بڑا سانپ کہاں سے آیا،سانپ کو دیکھ کر لوگ حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ میں القطامی کے مقام پر مقامی شہریوں نے ایک بہت بڑے سانپ کو خاموشی سے زمین پر پڑے دیکھا تو اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
سوشل میڈیا پر سانپ کا ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ ایک’ایکس‘ صارف نے تبصرہ کیا کہ "یہ وہی ہے جو تہواروں میں ہوتا ہے، آپ کو ایک اسپانسر ملتا ہے جو اس کی تصاویر لیتا ہے۔ دوسرے نے لکھا کہ"یہ ایک اثاثہ ہے۔ یہ واضح ہے کہ کسی کے پاس تھا اور پھر اس نے اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا اور اسے سڑک پر چھوڑ دیا۔

Advertisement

دوسری طرف ٹاکسیکولوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نہار الرویلی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ اس قسم کے سانپ کے زہریلے نہ ہونے کے باوجود خطرناک ہوتے ہیں۔ ان کے دانت تیز ہوتے ہیں اور اس کے کاٹنے سے گہرے زخم اور جسم کی جھلیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خون کی نالیوں اور اعصاب میں بیکٹیریل انفیکشن ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے سعودی عرب میں شکاری جانوروں کوگھروں میں پالنے اوران کی افزائش کو روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کے لیے قواعد وضع کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں