سعودی استاد کا بچوں کو وائٹ بورڈ پر پڑھانے کا متاثرکن انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسکولوں میں اساتذہ کلاس رومز میں بچوں کو اجتماعی طور پر پڑھانے اور انہیں ان کا سبق سمجھانے کے لیے بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر سعودی عرب میں ایک اسکول کے استاد کا وائٹ بورڈ پر لکھا سبق اپنے خوبصورت اور مزین انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سعودی ٹیچرنے نہایت متاثر کن انداز میں وائٹ بورڈ پر کچھ فقرے تحریر کیے ہیں۔ خوبصورت رسم الخط اور ترتیب کے ساتھ ایک سے زائد رنگوں کی روشنائی سے لکھے جملے دیکھنے میں بہت متاثر کن لگتے ہیں۔

یہ جملے سعودی اسکول کے استاد "احمد الحربی" نے لکھے جو سائنس کے استاد ہیں اور پانچویں جماعت کے طلباء کو پڑھاتے ہیں۔ ان کی تحریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اوراسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

پیشہ ورانہ لائسنس کا امتحان

دوسری طرف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی نے اساتذہ کے لیے پروفیشنل لائسنس ٹیسٹ 2023 کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، جس میں جنرل ایجوکیشن ٹیسٹ بھی شامل ہے۔ ٹیسٹ کے لیے آنے والے دنوں میں رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔ یہ ٹیسٹ اساتذہ کے لیے پروفیشنل لائسنس کے لیے ضروری ہے۔

تدریسی ملازمتوں کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس ٹیسٹ کا مقصد اس حد تک پیمائش کرنا ہے کہ تدریسی پیشے کے لیے درخواست دہندگان اور ملازمت پر موجود افراد علوم، سائنسی معلومات اور دیگر مہارتوں سے کس حد تک واقف ہیں۔

ٹیسٹ دو بنیادی حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلا عمومی تعلیمی ٹیسٹ، جس میں تمام اساتذہ شرکت کرتے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ ایک خصوصی ٹیسٹ ہے جو تخصص کے تصورات اور ساخت سے متعلق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں