سعودی عرب میں خاتون کے بھیس میں مقیم غیرملکی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سکیورٹی حکام نے ایک مصری باشندے کو الخبر گورنری میں ایک تجارتی مرکز میں خواتین کا بھیس اختیار کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ ایک مصری باشندے کو گرفتار کیا گیا، جو الخبر گورنری میں ایک تجارتی مرکز میں خواتین کا لباس پہنے ہوئے تھے۔ اس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اس کی شناخت کی گئی جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر ایک ویڈیو کلپ گرش کررہا ہے جس میں خبر شہر کے ایک مال میں ایک شخص کو خواتین کا عبایا پہنے اور خواتین کے اونچی ایڑی والے جوتے پہنے دکھایا گیا تھا۔ لوگ اس کی اس حرکت پر حیران ہیں، تاہم اب پولیس اس بات کا پتا چلائے گی کہ اس کے اس بہروپیے پن کی وجہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں