مقبوضہ مغربی کنارہ: ایک اسرائیلی فوجی ٹرک حملے میں ہلاک، دو زخمی

اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور فلسطینی کو جائے وقوعہ سے کچھ دور مار دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحد پر واقع ایک اسرائیلی چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کمانڈر کے مطابق ڈرائیور کو فلسطینی گائوں کو جانے والے راستے پر مکابیم چیک پوائنٹ کے قریب گولی مار دی گئی۔

کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور 41 سالہ فلسطینی شہری تھا جس کے پاس اسرائیل میں کام کرنے کا پرمٹ موجود تھا۔

فلسطینی مسلح گروپ حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے اس واقعہ کو 'بہادری بھرا کارنامہ' قرار دیا۔ حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے بھی مہاجر کیمپوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں