شادی کی رات گولی لگنے سے جاں بحق اردنی دولہے کی منگیتر کی ویڈیو بھی آگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن میں دولہا حمزہ الفناطسہ کی غلطی سے چلائی گئی گولی لگنے سے موت کا معاملہ اردن کی رائے عامہ میں سر فہرست آگیا ہے۔ جنوبی اردن کی معن گورنری میں دوست کی جانب سے اتفاق چلنے والی گولی سے فناطسہ کی موت نے لوگوں کو دل گرفتہ کردیا۔ اس حوالے سے اب ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ اس ویڈیو کو سوگوار دلہن نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کا سامان اس کے گھر سے نئے گھر کے لیے نکالا جا رہا ہے۔ اس سامان کو شادی کا سامان کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر روایتی گانا چلایا جا رہا ہے۔ "يمة ويا يمة شديلی مخداتی وطلعت من الدار وما ودعت حياتی" ۔ گانے کا مفہوم یہ ہے کہ مجھے میرے تکیے دے دو، میں نے گھر چھوڑ دیا لیکن میں نے ابھی زندگی کو الوداع نہیں کیا۔

ویڈیو کلپ میں دلہن کے فرنیچر کو گھر سے نکالا جا رہا ہے۔ یہ فرنیچر اس کے نئے گھر منتقل کرنے کے لیے نکالا جارہا تھا۔ نئے گھر میں دلہن کو حمزہ الفناطسہ کے ساتھ رہنا تھا۔ لیکن اس خوشی کے آنے سے پہلے ہی اس کے دولہا کے جسم میں ایک گولی نے گھر کر لیا۔

ڈاکٹر آیت الرواد جو دولہا اور دلہن کے گورنری میں ہی رہتی ہیں نے دلہن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ گولی نے خوشی کے گھر کو ماتم کدہ میں بدل دیا۔ دولہے کی شادی کے مناظر اس کے جنازے میں تبدیل ہوگئے۔

خاتون ڈاکٹر الرواد نے مزید کہا کہ اللہ حمزہ کی ماں کے غمزدہ دل کو تسلی دے۔ شوہر اور بچوں کے کھو جانے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے اس کے آنسو ٹھہر گئے ہیں۔

بدھ کے روز معن پبلک پراسیکیوٹر نے شوٹر کو گرفتار کرلیا تھا جس نے گولیاں چلائی تھیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم پر جان بوجھ کر قتل کرنے اور غیر ضروری طور پر گولیاں چلانے کے الزامات بھی دائر کیے ہیں۔ شوٹر کو 15 دن کے لیے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں