اردن میں خاتون کو نصف کلو میٹرتک کارمیں گھسیٹنے والا کار چور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اُردن میں کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی سکیورٹی فورس نے اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک کار چورکو گرفتارکرلیا جس نے ایک لڑکی کو اس کی گاڑی چوری کرنے کی کوشش کے دوران نصف کلو میٹرتک گھیسٹا اوراس کی گاڑی چھین لی تھی۔ پولیس نے ملزم کے ٹھکانے کی نشاندہی کرکے ریکارڈ ٹائم کے اندر گرفتار کرلیا۔

اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے گردش کرنے والی ویڈیو کی تفصیلات بتائی، جس میں ایک گاڑی کو چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب کار کی ڈرائیور سیونتھ سرکل کے علاقے میں مین اسٹریٹ پر پارکنگ کر رہی تھی۔

میڈیا ترجمان نے بتایا کہ واقعہ سیونتھ سرکل کے علاقے میں ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش سے شروع ہوا، گھر میں موجود ایک مکین کی اطلاع پر چور ڈکیتی کی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہا اور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

اس کی لمبائی 500 میٹر ہے

السرطاوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جب چور نے گاڑی میں گھس کر کار کو چوری کرنے کی کوشش کی تو اس کی مالک خاتون گاڑی کے ساتھ لپٹی ہوئی تھی۔ جب لڑکی نے گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو چور نے گاڑی چلا دی اور وہ گاڑی کے ساتھ گھسٹی 500 میٹرتک اس کے ساتھ لڑھکتی چلی گئی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔
پولیس نے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری حرکت کی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم کو ریکارٹ ٹائم کے اندر گرفتار کرلیا۔

اردن کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اردنی پبلک پراسیکیوشن کوپتا چلا ہے کہ ملزم نے ایک اور لڑکی کے چہرے پر چھرا گھونپا اور اس کی بوڑھی ماں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور سونے کے زیورات چرائے۔ ان جرائم کے ارتکاب کے خلاف الزمات ثابت ہونے پرملزم کو عمر قید کی سزا ہوسکتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں