العلا نوادرات سمٹ: دنیا بھر سے 80 مقررین اور 300 سے زیادہ ماہرین کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کےرائل کمیشن برائے العلاء نے 13 سے 15 ستمبر تک مرایا ہال میں منعقد ہونے والے "العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ" کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس کانفرنس میں سعودی عرب اور دنیا بھر سے مقررین اور شرکاء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

سمٹ کے سیشنزاور مکالموں میں 80 مقررین کے علاوہ 300 سے زائد ماہرین اور نوادرات اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور اس شعبے سے وابستہ درجنوں افراد، میڈیا اداروں کے کارکنان بھی شرکت کریں گے۔ میڈیا۔ اجلاس میں مکالمے کے سیشنوں کے دوران آثار قدیمہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔جو دنیا بھر میں آثار قدیمہ کی دریافتوں کو بڑھانے اور انہیں فعال کرنے میں معاون ہے۔

یہ سربراہ اجلاس العلا کے رائل کمیشن کے اقدامات میں سے ایک ہے جو ثقافتی اور قدرتی ورثے کے لیے ایک معروف عالمی مقام کے طور پر العلا کی جامع ترقی کے عمل کی رہ نمائی کر رہا ہے۔

مقررین اور شرکاء العلاء میں اہم ورثے کی جگہوں کی تلاش کے دوروں میں حصہ لیں گے۔ جو کہ سائنسی بات چیت، تعاون اور اس شعبے میں آثار قدیمہ اور عصری عالمی مسائل کے درمیان جدت طرازی کے لیے ایک حقیقی عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں