سعودی ڈاکٹروں نے10 منٹ کے اندر سکہ نگلنے والے بچے کی جان کسیے بچائی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے حاضری دماغی کامظاہرہ کرتے ہوئے سکہ نگلنے والے بچے کی دس منٹ میں جان بچالی۔

سعودی عرب کے مغرب میں واقع رابغ جنرل ہسپتال میں طبی ٹیم نے دو سالہ بچے کے گلے سے دھات کا ایک ٹکڑا نکال دیا۔ ڈاکٹروں نے دس منٹ کے اندرایک آپریشن کے دوران 10 منٹ سے کم وقت میں نکال لیا۔

جدہ ہیلتھ افیئرزنے وضاحت کی کہ بچہ ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں ایک غیر ملکی کرنسی کا سکہ نگلنے کی شکایت کرتے ہوئے آیا جو گردن کے علاقے میں پھنس گیا تھا۔

سکہ نگلنےکے بعد طبی عملے نے غیر ملکی جسم کو نکالنے کے لیے فوری لیپروسکوپک آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جس سے بچے کے گلے میں پھنسے سکے کو نکال لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں