الاحساء 2023 صرام کھجور کی نیلامی میں روزانہ کئی ٹن کھجوروں کا کاروبار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں کنگ عبداللہ سٹی برائے کھجور کو 2023ء کے الصرام سیزن نیلامی کے حصے کے طور پر روزانہ ٹنوں کے حساب سے کھجوریں موصول ہوتی ہیں۔ یہ نیلامی اس ستمبر کے آغاز میں الاحساء گورنری کی سرپرستی میں شروع ہوئی۔ نیلامی کو متعلقہ سرکاری شعبوں اور نجی شعبے کی شراکت داری بھی حاصل ہے۔

نیلامی کا اہتمام قائم کردہ میکانزم کے مطابق کیا جاتا ہے جس کے ذریعے گاڑیوں کو رجسٹر کیا جاتا ہے۔ رجسٹرڈ گاڑیاں ہی نیلامی کی حدود میں داخل کی جاتی ہیں۔ کھجوروں کی گتے کے کنٹینرز میں پیکیجنگ کی تصدیق کی جاتی ہے۔ پینکنگ کے لیے ماحولیاتی صحت کے معیارات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ابتدائی کمیٹی کے ذریعے معیاری لیبارٹری میں جانچ کے لیے بے ترتیب نمونوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ کھجوروں کی جانچ پڑتال اور ان کی سطح کا تعین کرنے میں مہارت حاصل ہے۔

جو لوگ اس کے موجودہ 2023 سیزن میں نیلامی کا اہتمام کر رہے ہیں وہ نیلامی کی طرف قوت خرید کےعوامل کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ نیلامی کھجور کی پیداوار اور پروسیسنگ کے شعبے میں تجربات کے تبادلے اور کسانوں اور کھجور کے پروڈیوسرز اور مینوفیکچررز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

نیلامی ہفتے کے دوران اتوار سے بدھ تک صبح 6 بجے اور جمعرات سے ہفتہ تک شام 4 بجے جاری رہتی ہے۔

الاحساء گورنری میں ہونے یہ کھجور نیلامی کئی اداروں کے اشتراک سے جاری ہے، ان میں الاحساذء گورنری، سیکرٹریٹ، کنگ فیصل یونیورسٹی، الاحساء چیمبر، آبپاشی کی جنرل تنظیم، وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت،، وزارت کامرس برانچ، الاحساء پولیس، نیشنل سینٹر فار کھجور ، جنرل اتھارٹی برائے فوڈ اینڈ ڈرگز اور الاحساء کے محکمہ صحت شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں