ایران: کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکا دامغان شہر کے قریب واقع ایک کان میں 400 میٹر کی گہرائی پر ہوا۔ فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا۔

اتوار کے روز دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن پھنس گئے جنہیں زندہ نکالنے کی کوشش ناکام رہی۔ ان کان کنوں کی لاشیں پیر کی صبح نکال لی گئی۔

اس سے قبل 2017 میں آزاد شہر میں ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 43 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں