سعودی شہری دفاع کامملکت کے بیشترعلاقوں میں شہریوں کوموسمی حالات میں محتاط رہنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں آنے والے گردو غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش میں سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بیان میں کہا ہے کہ شہری خراب موسمی حالات میں گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاط برتیں اور محفوظ مقامات پر رہنے کی کوشش کریں، سیلابی پانی کے راستوں سے دور رہیں، دل دل والے مقامات اور وادیوں کے سفر سے گریز کریں۔
سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے اور بعض مقامات پر سیلابی ریلے آسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سوموار سے جمعہ تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں