فرانس میں منعقدہ ’اگورہ‘ میلے میں لذیذ سعودی کے کھابوں کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ ’بین الاقوامی فیسٹیول‘ ’اگورہ‘ میں بھرپور طریقے سے شرکت کی تیاری شروع کی ہے۔

سعودی عرب کے کلینری آرٹس اتھارٹی "اگورہ" فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ میلہ 7 سے 10 ستمبر کے دوران فرانس کے دارالحکومت پیرس کے گلوبل ولیج آف کلینری آرٹس سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بین الاقوامی میلے میں فرانس سمیت کئی ممالک کی ککنگ ثقافت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پکوانوں کی نمائش کی جائے گی۔

سعودی عرب کی طرف سے پیرس اگورہ میلے میں شرکت کا مقصد مملکت میں مشہور روایتی پکوانوں اور کھابوں کے بارے میں اس عالمی فورم پرپیش کرنا ہے۔

میلے میں چار الگ الگ مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک حصہ کھانوں کی مصنوعات کی نمائش کے لییے مختص ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے نمائش میں پیش کیے جانے والے پکوانوں میں التمور، الکلیجہ الدبس اور السکر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور سعودی پکوانوں کے لیے لائیو کوکنگ پلیٹ فارم کے ذریعےالمطبق، واللقيمات، والمندي، والقرصان، قومی الطبق اور الجريش نمائش میں پیش کیے جائیں گے۔ ان پکوانوں کے علاوہ سعودی عرب میں مشہور روایتی مشروبات الموکیتیل ڈرنکس فراہم کی نمائش شامل ہے۔ آخر میں سعودی عرب کی مشہور عربی کافی کی مصنوعات کی بھی نمائش کی جائےگی۔

اس فیسٹیول میں کُلینری آرٹس اتھارٹی کی یہ دوسری شرکت ہے۔اس کا مقصد بین الاقوامی فورمز میں سعودی فنون لطیفہ کے شعبے کی موجودگی کو بڑھانا، اسے دنیا میں متعارف کرانا اور مملکت کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو اپنے اسٹریٹجک اہداف میں سے ایک کے طور پر فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ وزارت ثقافت مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی سطح پر سعودی ثقافت کو اجاگر کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں