کویت فیشنسٹا کے ہولناک واقعے پر العربیہ کے نئے انکشافات

ذرائع نے ہراساں کرنے کے الزام میں متوفی کے خلاف رپورٹ درج کرانے کی کہانی پر بھی حیران کن انکشاف کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویتی میڈیا پرچھائے مشہور فیشنسٹا حادثے میں دو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے اور کویت میں رائے عامہ کا مسئلہ بن گیا۔اس حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا۔ کویت میں اس پر شدید احتجاج کیا گیا اور متعددرپورٹس میں بتایا گیا کہ مشہور بلاگر حادثے کے وقت منشیات کے زیر اثر گاڑی چلا رہی تھی۔

العربیہ نے اس بارے میں خصوصی تفصیلات حاصل کی ہیں جن میں چند اہم انکشافات سامنے آئے۔

"العربیہ" چینل پر نشر ہونے والے پروگرام "تفاعلکم (آپ کی بات چیت)" میں ایک خصوصی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اس حادثے کے بارے میں نئی معلومات مرکزی ملزمہ کے بارے میں گردش کرنے والی کہانیوں کی تردید کرتی ہیں۔

ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ حادثے کے وقت وہ منشیات کے زیر اثر نہیں تھی، اور لیبارٹری ٹیسٹوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی گاڑی کے اندر سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تردید کی کہ حادثے میں تیسرے شخص کی موت ہوئی، جیسا کہ افواہ تھی، اور یہ کہ ایک زخمی ہلکا سا زخمی ہوا تھا اور اسے فورا ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، دوسرا معمولی زخمی تھا اور اسے دوسرے دن ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ لڑکی کا ساتھی زخمی نہیں ہوا اور پہلے دن سے تھانے میں ہے۔

ذرائع نے ہراساں کرنے کے الزام میں متوفی کے خلاف رپورٹ درج کرنے کی کہانی کے بارے میں بھی حیران کن انکشاف کیا، اور کہا کہ قانون میت کے خلاف ایسی رپورٹ درج کرنے کی اجازت نہیں دیتا، اور یہ کہ یہ افواہ کسی نامعلوم شخص کے ٹویٹ سے شروع ہوئی ہے۔ جو پھر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ملزم کی رہائی کے لیے کوئی ثالثی نہیں کی گئی اور کسی بھی مداخلت سے اس شخص کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ریڈ سگنل

یہ دردناک ٹریفک حادثہ کویت میں گذشتہ ہفتے پیش آیا، جس کے وجہ سرخ بتی کو عبور کرنا تھا، اس کے نتیجے میں ایک مشہور فیشن بلاگر کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی، اور اس میں سوار دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش کے لیے 10 دنوں کے دوران حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کویتی فیشنسٹا پر 10 الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں "قتل، حادثاتی طور پر چوٹ پہنچانا، الکحل مشروبات یا منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانا، حد رفتار سے تجاوز کرنا، لال بتی کراس کرنا، لاپرواہی سے گاڑی چلانا، غلط انشورنس والی گاڑی چلانا، اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا، دوسروں کی املاک کو نقصان پہنچانا، اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا" شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں