فلسطینی نوجوان نے حاضر دماغی سے گاڑی میں پھنسے بچے کی جان بچا لی،ویڈیو دیکھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے شہر الخلیل میں ایک نوجوان اپنی پھرتی اور حاضردماغی سے ایک بچے کو موت کے شکنجے سے بچانے میں کامیاب رہا۔

بچے کا سر گاڑی کی کھڑکی کے شیشے میں پھنس گیا تھا، جو کسی خرابی کے باعث جامد ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب ایک نوجوان فلسطینی شخص نے بچے کی جان بچائی جس کی گردن شیشے کے دباؤ سے دب رہی تھی اور تقریباً دم گھٹ رہا تھا۔

بچے کی ماں نے بڑی شدت سے گاڑی کی کھڑکی نیچے کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔ عین اس لمحے دور کھڑے نوجوان نے معاملہ دیکھا اور مدد کے لیے دوڑا۔ نوجوان نے شیشہ توڑ کر بچے کو کھڑکی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد نے سراہا کہ نوجوان کی ہمت اور حاضر دماغی کے باعث بچے کی جان بچ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں