الریاض: بسوں کی انتظارگاہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی پبلک سکیورٹی نے "X" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں دارالحکومت الریاض میں بسوں کی ایک انتظار گاہ میں آگ لگانے والے شخص کو گرفتار کیے دکھایا گیا ہے۔

پبلک سکیورٹی نے اطلاع دی ہے کہ ریاض ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک شہری کو بس پارکنگ کی جگہ پر انتہائی آتش گیر مادہ ڈال کر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پبلک سکیورٹی نے مزید کہا کہ "ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے مجاز حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص کو ایک بس انتظار گاہ میں تیل چھڑک کر آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں